بھارت: کھانے میں دال بنانے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

August 20, 2017

بھارت میں نشے میں دھت شوہر نے بیوی کو آلو کی بھجیا بنانے سے انکار پر قتل کر دیا، ملزم گرفتار۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق وارانسی ضلع کے روہنیا تھانہ حلقے کے پرشوپور گائوںکا رہائشی گوملا اپنی بیوی آشا، ایک بیٹی اور 2 بیٹوں کے ساتھ رہتا تھا اور اینٹ بھٹے پر مزدوری کرتا تھا۔

ذرائع کے مطابق رات میں اس کی بیوی آشا نے کھانے میں دال اور روٹی بنائی تھی۔ شراب کے نشے میں چور رنجیت گھر پہنچا اور دال روٹی دیکھ کر بھڑک گیا اور آلو کی بھجیا بنانے کو کہا جس پر اس نے انکار کردیا۔

جس کے جواب میں گوملا نے اپنی بیوی پر اینٹ ماری اور لاتوں گھونسوں سے تابڑتوڑحملہ کیے۔شوہر کا نشہ اترنے تک اس کی بیوی زندگی کی بازی ہار چکی تھی۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔