فلم مائی لٹل پونی کا ٹریلر جاری

August 23, 2017

فینٹیسی فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کی میوزیکل اینی میٹڈ فلم مائی لٹل پونی :دی مووی کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔

جیسن تھیسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی پونیویل نامی ایک قصبے کے گرد گھوم رہی ہے جسے بچانے کیلئے چند دوست میدان میں اْتر جاتے ہیں۔

فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں تارا اسٹرانگ،ایشلے بال،اینڈریا لبمین،شینن چین ،ایمیلے بلنٹ اور سیا فرلر سمیت دیگر شامل ہیں۔

برائن گولڈنر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم لائنز گیٹ کے بینر تلے 6اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔