خیبر ایجنسی :24 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

September 09, 2017

خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 24 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

ایجنسی سرجن ڈاکٹر نیاز آفریدی نے بتا یا کہ پنجاب موبائل اسپتال یونٹ کے زیر انتظام فری میڈیکل کیمپ میں آج تیسرے روز بھی مریضوں کا معائنہ جاری رہا۔

انہوں نے کہا کہ جمرود میں پنجاب موبائل اسپتال یونٹ نے 506 مریضوں کا معائنہ کیا جن میں سے ایک فرد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈاکٹرنیاز آفریدی نے کہا کہ خیبر ایجنسی میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 24 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔