امریکا میں سجادلچسپ ائیر شو

September 18, 2017

امریکی ریاست میری لینڈ کے جوائنٹ بیس پر دلچسپ ائیر شو کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی ہوابازوں نے شاندار کرتب دکھا کر شائقین سے خوب داد وصول کی۔

اس منفرد اور دلچسپ ائیر شو کے دوران طیاروں نے فضا میں ہزاروں فٹ کی بلندی پر شاندار کرتب بازی اور اسٹنٹس کا مظاہرہ پیش کیا جس نے وہاں موجود ہزاروں لوگوں کو دنگ کردیا۔

امریکا کے 'تھنڈر برڈز نامی جانباز پائلٹوں نے جہازوں کو فضا میں اونچائی اور نیچائی کی طرف تیزی سے لیجانے سے لے کر جہازوں کو گھمانے اورقلابازیاں دینے کے شاندار اسٹنٹس پرفارم کئے اور وہاں موجود لوگوں سے خوب داد وصول کی۔

اس ائیر شو کے موقع پر سینکڑوں کے قریب شائقین کی تعداد موجود تھی جو اس ائیر شو سے خوب لطف اندوز ہوتے دکھائی دئیے۔