لندن :ملازمین کا نئے اسٹور کے افتتاح پرڈانس پرفارمنس

September 20, 2017

یوں تو آپ نے کئی ڈانس پرفارمنس دیکھی ہوں گی لیکن جناب یہاں تو سپر مارکیٹ ہی ڈانس فلور میں تبدیل ہوگئی ہے جہاں ملازمین گاہکوں کو منفرد انداز میں خوش آمدید کہنے میں مصروف ہیں۔

یہ دلچسپ ڈانس پرفارمنس لندن میں کھلنے والی ایک سپر مارکیٹ میں دیکھے گئے جہاں اسٹور اسٹاف نے سپر مارکیٹ کے افتتاح کے موقع پر گاہکوں کومنفرد انداز میں خوش آمدید کہنے کی ٹھانی اور شاندار ڈانس پرفارمنس پیش کی۔
ملازمین کی شاندار پرفارمنس پر جہاں گاہک بے حد محظوظ ہوئے وہیں یہ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور اسٹاف کے اس انداز کو سراہا رہے ہیں۔