برطانیہ نے میانمار کی تربیت معطل کردی

September 22, 2017

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ نے میانمار کی فوجی تربیت معطل کردی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ اس نے رکھائن ریاست میںنسلی تشدد کے باعث میانمار فوج کے تعلیمی تربیتی کورسز کو معطل کردیا ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر برطانیہ کو گہری تشویش ہے اور فوجی تربیتی کورسز اس وقت تک دوبارہ شروع نہیںکئے جائیں گے کہ جب تک موجود روہنگیا بحران کا تسلیم شدہ حل نہ نکال لیا جائے، انہوںنے کہا کہ روہنگیا عوام کیخلاف ہونے والی فوجی کارروائی کو روکنے کی ضرورت ہے۔ غیرملکی میڈیا سے نیویارک میںگفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میانمار فوج کے ساتھ مزید کوئی دفاعی شراکت داری اس وقت تک نہیں ہوگی جب تک اس مسئلے کا حل نہ نکال لیا جائے۔