حکمران ملکی ترقی کیلئے سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں:ندیم ممتاز قریشی

September 22, 2017

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے سرمایہ کاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں چین کے ساتھ تجارتی خسارے میں تین گنا اضافہ ہونا باعث تشویش ہے ، حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کے سرمایہ کار بیرون ممالک میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں، حکمران ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں ۔اس موقع پر راشد بخاری ، معین احمد قریشی ، رانا رفیع الدین ، تاج الدین قریشی اور ڈاکٹر منظور احمد بھی موجود تھے ۔