فلم 'شیف کا نیا ڈائیلاگ پروموجاری

September 22, 2017

بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور پٹودی خاندان کے چھوٹے نواب سیف علی خان اپنے مداحوں کو ایک باورچی کے روپ میں نظر آئیں گے۔

سیف علی خان کی نئی بالی ووڈ فلم شیف کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری کردیا گیا ہے۔

راجہ کرشنا مینن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم شیف2014'میں بننے والی مشہور امریکی کامیڈی ڈرامہ فلم شیف کا ری میک ہے۔

بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم 'شیف میں سیف علی خان بھارتی اداکارہ پدماپریا کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں دھانیش کارتھک، دنیش پرابھاکر، چندن رائے سنیال اور چائلڈ ایکٹر ساور کامبلے شامل ہیں۔

واضح رہے سیف علی خان نے فلم 'شیف'میں ایک ماہر باورچی کے روپ میں نظر آئیں گے اور اپنے کردار کو بھرپور طریقے سے نبھانے کیلئے سیف نے کوکنگ کلاسز بھی لی ہیں جبکہ فلم رواں سال 6اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔