ایم پی گریگ ہینڈز کی اوبر لائسنس کی عدم تجدید کے فیصلے پر تنقید

September 23, 2017

لندن (نیوز ڈیسک)وزیربرائے لندن کنزرویٹو ایم پی گریگ ہینڈز نے ٹرانسپورٹ فار لندن کی جانب سے اوبر کے لائسنس کی تجدید نہ کرنے کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ صادق خان بہ یک جنبش قلم 40,000 افراد کو بیروزگار کرنے کا خطرہ مول لے رہے ہیں جس کے نتیجے میں اوبر استعمال کرنے والے 3.5ملین افراد محصور ہو جائیں گے انہوں نے کہاکہ اوبر کو لازمی طور پر سیفٹی پر تشویش کا خاتمہ کرنا چاہئے اور یہ اہم ہے کہ پرائیوٹ ہائر مارکیٹ میںہر ایک کو یکساں مواقعے حاصل ہوں۔ تاہم مکمل پابندی سے لندن کے لاکھوں شہری شدید متاثر ہوں گے۔ یہ سب ایسے وقت ہورہا ہے جب یہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ لندن کے میئر بزنس اور منفرد اقدامات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔