ڈینگی بخارسے خاتون جاں بحق 250مزید کیسزسامنے آگئے

September 23, 2017

پشاور(نمائندہ جنگ)صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈینگی بخار میں مبتلا خاتون جاں بحق ہوگئی جسکےڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق سفید ڈھیری پشاور کی رہائشی 60سالہ پکھراجہ دختر امداد کو 17ستمبر کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ 5روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز دم توڑ گئی، صوبہ بھر کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے شبے میں لائے جانے والے 1513 مر یضو ں کا ٹسٹ کیا گیا جن میں 250افراد میں مرض کی تشخیص کی گئی، ہسپتالوں میں 84 مریضوں کو داخل کیا گیا جبکہ 88 صحتیاب ہونے کے بعد ڈسچارج کردیئے گئے، صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں اسوقت ڈینگی سے متاثرہ 362 مریض داخل ہیں۔