آٹھ سو شہری ایگزیکٹ کی جعلی ڈگری اسکینڈل کا شکاربنے،کینیڈین میڈیا

September 23, 2017

کینیڈین میڈیا نے ایف بی آئی کے سابق عہدیدار کے حوالے سےانکشاف کیا ہے کہ جعلی ڈگریاں بیچنے میں بدنام ایگزیکٹ گھناؤنے کاروبار سے سالانہ ایک ارب ڈالر کماتی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایف بی آر کے سابق عہدیدار نے انکشاف کیا کہ ایگزیکٹ کے 19 ممالک کے 35 بینکوں میں اکاؤنٹس تھے۔

کینیڈامیں وزیر، سیاستدانوں اورڈاکٹروں سمیت 800 شہریوں کی ڈگریاں بھی جعلی ہیں اور کئی ایگزیکٹ کی ایک ہی یونیورسٹی کاشکارہوئے۔

ایگزیکٹ کی 100 کے قریب جعلی یونیورسٹیاں تھیں جنہیں ڈگریاں لینے کے خواہش مند افراد کو پھانسنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔