الیکشن کمیشن کا کلثوم نواز کو انتخابی اخراجات گوشوارے جمع کرانے کا حکم

September 24, 2017

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کی نومنتخب رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم نواز کو 28 ستمبر تک انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرانے کا حکم دیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرائے بغیر کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا جاسکتا ۔

الیکشن کمشنر پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی قواعد کے مطابق کامیاب امیدوار پر لازم ہے کہ وہ نتائج کے اعلان کے بعد 10 روز کے اندر انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرائے،بصورت دیگر اس کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے 120 میں 42 ناکام امیدواروں کو بھی انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے ۔