جاپان: شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی سالانہ ریس

October 08, 2017

جاپان میں شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی سالانہ بین الاقوامی ریس کا انعقاد کیا گیا۔

26ویں سالانہ سولر کار ریس سوزوکا 2017ء میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلباء اپنی تیار کی ہوئی شمسی توانائی سے چلنے والی کاروں کے ساتھ شریک ہوئے۔

دو روز تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کے دوران 52سولر گاڑیاں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتی نظر آئیں ۔

رواں برس یہ منفرد سالانہ ریس جاپان کی اوساکا سانگیو یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے طلباء نے جیت لی۔