اندھوسٹر…

October 11, 2017

پہلے چوراہے پر ایک وین میری کار سے ٹکراتے ٹکراتے بچی۔
"اندھوسٹر کہیں کا!
میں نے بچا لیا
لیکن اگلے چوک پر ضرور گاڑی ٹھونکے گا۔"
میں نے غصہ دکھایا۔
دوسری چوراہے پر ایک موٹرسائیکل سے تصادم ہوتے ہوتے بچا۔
"چشماٹھو کہیں کا!
میں نے بچا لیا
لیکن اگلے چوک پر ضرور پھسلے گا۔"
میں بڑبڑایا۔
تیسرے چوراہے پر ایک رکشے سے ٹکر ہوتے ہوتے بچی۔
"احمق الو پاجی!
میں نے بچا لیا
لیکن اگلے چوک پر ضرور الٹا پڑا ملے گا۔"
میں زور سے چیخا۔
چوتھے چوراہے پر ایک اندھوسٹر ٹرک والے نے میری کار کو ٹکر مار دی۔