الیکشن کمیشن جیسے آئینی ادارے کی عمران خان نے تضحیک کی،اکبر ایس بابر

October 12, 2017

عمران خان کےخلاف توہین عدالت کیس کی درخواست دائر کرنے والے اکبرایس بابر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن جیسے آئینی ادارے کی عمران خان نے بارہا تضحیک کی ،جس ادارے سے عمران خان کے خلاف کارروائی ہوتی ہے ، وہ اس ادارے چیلنج کر دیتے ہیں۔

اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کچھ عرصے سے یہ طرز عمل اٹھایا ہے کہ وہ اس ادارے کی تضحیک کرتا ہے ،یہ وہ شخص ہے جو پاکستان کو انصاف دینے نکلا تھا۔عمران خان پاکستان میں انار کی پھیلانے کے چکر میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سرمایہ داروں کے ہاتھ لگ گئی ہے ،ہم سمجھتے ہیں الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ دیا ،اس فیصلہ سے الیکشن کمیشن مضبوط ہو گا ، تمام سیاسی پارٹیاں قانون کے تابع ہونا چاہئے۔

اکبر ایس بابر نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ شو کاز نوٹس کا جواب دیں۔