کرکٹ کے فروغ میں کراچی کاکردار مثالی ہے، توصیف احمد

October 15, 2017

عالمی شہرت یافتہ سابق اسپنر اور پاکستان کرکٹ بورڈ سلیکشن کمیٹی کے رکن توصیف احمد نے کہا ہے کہ کراچی کرکٹ کی دنیا کا گڑھ ہے۔ کرکٹ کے فروغ میں اس کا کردارمثالی ہے۔

کراچی کے علاقے گلبرگ میں واقع ٹی ایم سی گرائونڈ میں شان کرکٹ ٹیم اور زم زم کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلے گئے نمائشی میچ میں جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دینے کی تقریب سے خطاب کے موقع پر ان کا کہناتھا کہ کراچی شہر کی کرکٹ کیلئے خدمات قابل قدر ہیں اور اس شہر نےعالمی شہرت یافتہ کرکٹرز دیئے۔

توصیف احمد نے اس موقع پر فاتح شان کرکٹ ٹیم کے کپتان عبد القادر کو بطور مہمان خصوصی ٹرافی اور رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر سابق کرکٹر توصیف احمد ، پاک گولڈ کے صدر اخلاق مرزا اور سراج پٹیل نے کھلاڑیوں کی خوصلہ افزائی اور شاندار کھیل پیش کرنے پر انہیں مبارک باد پیش کی۔