بھارتی شائقین پی ایس ایل کے میچزبراہ راست دیکھیں گے

October 18, 2017

بھارتی چینل نے پاکستان سپر لیگ کے نشریاتی حقوق حاصل کرلئے جس کے بعد بھارتی شائقین پہلی بار پی ایس ایل کے میچزبراہ راست دیکھ سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق پڑوسی ملک بھارت کے ایک ٹی وی چینل نے پاکستان سپر لیگ کے نشریاتی حقوق حاصل کرلیئے ہیں، اس سے قبل بھارتی شائقین پی ایس ایل کے میچز براہ راست نہیں دیکھ پائے تھے۔

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد آئندہ سال فروری میں ہو گا، بھارتی نشریاتی ادارے کے ساتھ معاہدے کے بعد میچز دیکھنے والے ناظرین کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ فروری میں شیڈول پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کیلئے پلیئرز ڈرافٹس آئندہ ماہ ہوں گے، اس مرتبہ 6 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے علاوہ ملتان سلطان کی نئی ٹیم بھی ایکشن میں نظر آئے گی۔