وزیر اعظم ڈی ایٹ کا نفرنس میں شرکت کیلئے آ ج ترکی جائیں گے

October 19, 2017

وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی آج ترکی کے دورہ پر روانہ ہوں گے جہاں وہ ڈی ایٹ سر براہ کا نفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جو 20 اکتوبر کو منعقد ہوگی۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف 17ویں وزارتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ آٹھ ترقی پذیر ملکوں کی نویں سر براہ کا نفرنس ہے جن میں بنگلہ دیش ، مصر، انڈو نیشیا، ایران ،ملائشیا، نا ئیجر یا ، پاکستان اور ترکی شامل ہیں۔

اس وقت صدارتی نشست پاکستان کے پاس ہے جسے2012 میںاسلام آ باد میں ہونے والی ڈی ایٹ کانفرنس میں صدر چنا گیا تھا۔وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کانفرنس کی چیئرمین شپ ترکی کے سپرد کریں گے۔

ڈی ایٹ کانفرنس کے قیام کو بیس سال ہو گئے ہیں۔کانفرنس اعلامیہ کی منظوری دے گی۔وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی اس موقع پر کانفرنس میں شریک سر بر اہان مملکت وحکومت سے دو طرفہ ملا قاتیں بھی کریں گے۔