محراب پور سیال آباد روڈ ٹرانسفارمر خراب، علاقہ مکین پریشان

October 20, 2017

محراب پور (نامہ نگار) محراب پور سیال آباد روڈ ٹرانسفارمر گزشتہ پندرہ دنوں سے خراب پڑا ہوا ہے دکاندار اور علاقہ مکین پریشانی ہیں بجلی نا ہونے سے جہاں کاروبار بند ہو چکے ہیں وہیں بجلی نہ ہونے سے علاقہ مکینوں کو بھی پانی کے لیے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ دکانداروں اور علاق مکینوں شمشاداحمد ملک. عبدالخالق مغل .ثاقب مغل آفتاب ملاح نے بتایا کہ بجلی کے ٹرانسفر کو جلے ہوئے کو 15 دن سے زائد عرصہ گزر گیا ہے۔