عمر کوٹ ، مرغے لڑانے والے چار افراد گرفتار

October 20, 2017

عمرکوٹ (نامہ نگار ) درگاہ مصری شاہ کے قریب گوٹھ ممتو شاہ کے ویران علاقے میں مرغے لڑانے کا میلہ منعقد کیا گیا جس میں مرغے لڑانے کی بازی جیتنے کی صورت میں نقد انعامات کا اعلان کیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے غیرقانونی طور مرغوں کا میلہ لگانے کے الزام میں 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔