شاہد کپور نے پدماوتی کے بعد نئی فلم کی تیاریاں شروع کردیں

October 20, 2017

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے فلم پدماوتی کے بعد نئی فلم کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس کا اعلان انہوں نے دیوالی کے موقع پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور شری ناراین کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'بتی گُل میٹر چالو میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے تاہم فی الحال ابھی مزید کاسٹ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اس فلم میں شاہد کپور ایک وکیل کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی نظر آتی ہے جو پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کے خلاف اپنی آواز اٹھاتا ہے۔

فلم کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہی کردیا جائیگا جبکہ یہ فلم اگلے سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔