نیو یارک میں برائیڈل فیشن ویک کا انعقاد

October 20, 2017

شادی کی تقریب میں بہت سے پہلوخاص اہمیت کے حامل ہوتے ہیں جس میں دلہا دلہن کے ملبوسات سے لیکر انکے آرائشی لوازمات،وینیو،کارڈز،سجاوٹ سمیت کئی اہم کام شامل ہوتے ہیں۔

اس تقریب کی خاصیت اور زندگی میں اسکی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے نیویارک میں برائیڈل فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکا کے معروف فیشن ڈیزائنرز نے حصہ لیا۔

3روزہ اس فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ نت نئے برائیڈل ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیرتی دکھائی دیں ۔

ایونٹ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور ڈیزائنرز کی کام کو خوب سراہا۔