رعنا لیاقت علی خاں ہوم اکنامکس کالج میں غذائی مسائل کے موضوع پر کانفرنس

October 23, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) رعنا لیاقت علی خاں ہوم اکنامکس کالج میں نیو ٹریشن فاونڈ یشن پاکستان اور فوڈ اینڈ نیوٹریشن سوسائٹی کے تعاون سے ملک میں تیزی سے بڑھتے ہوئے غذائی مسائل کے موضوع پر کانفرنس ہفتہ28اکتوبر کو ہوگی ،کانفرنس سے پروفیسر شاہانہ کاظمی وائس چانسلردادابھائی یونیورسٹی ،پروفیسرڈاکٹرروبینہ حکیم غذاائی ماہر ،پرنسپل رعنا لیاقت علی خاں ہوم اکنامکس کالج ڈاکٹرروما ئنہ اقبال ،ایسویسی ایٹ پروفیسر آغا خاں یونیورسٹی ڈاکٹر ذیشان شیخ اورمس مینا پاکستان میں تیزی سے بڑھتے ہوئے غذائی مسائل اور محفوظ اور معیاری غذاکے بارے اپنے خیالات کا اظہارکر یں گے ۔