فردین موٹاپے سے جان نہ چھڑا سکے

October 24, 2017

بالی ووڈ کو بہت سی کامیاب فلمیں دینے والے اداکار فردین خان جو موٹاپے کے باعث فلمی دنیا سے دور ہوگئے تھے اپنی بھرپور کوشش کے باوجود اپنے موٹاپے سے جان نہ چھڑا سکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اسٹار فردین خان ان دنوں اس قدر موٹاپے کا شکار ہو گئے ہیں کہ اپنی سرتوڑ کوشش اور سخت ایکسرسائز کے باوجود اپنے موٹاپے سے جان چھڑانے سے قاصر ہوگئے ہیں ان کے اسی موٹاپے کے باعث ہدایتکاروں نے بھی ان سے منہ موڑ لیا ہے۔

نو انٹری، پیار تو نے کیا کیا، جنگل اور بہت سی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فردین خان آخری بار فلم دولہا مل گیا میں نظر آئے تھے۔