سینائی میں فوج کی کارروائی،تین جنگجوؤں ہلاک ، متعدد گرفتار

November 16, 2017

مصری فورسز نے شمالی صوبہ سینائی میں کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ جنگجوؤں کو ہلاک اور درجنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مصری فوج کے ترجمان کرنل تامر رفاعی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے گزشتہ چند دنوں کے دوران جزیرہ نما سینائی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے، اس دوران جنگجوؤ کی جانب سے شدید مزاحمت کی کوشش کی گئی جس میں تین جنگجوؤ ہلاک ہوگئے۔

جبکہ 74 جنگجوؤ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مصر کے شمالی صوبہ میں گزشتہ کچھ برسوں کے دوران شدت پسندوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جس کے ردعمل میں مصری فوج نے کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔