نوجوانوں نےفضا میں اڑان بھرکر بیس جمپنگ کا مظاہرہ

November 16, 2017

ایڈونچر کے شوقین نوجوان اپنا ہواؤں میں اڑنے کا خواب پورا کرنے کی خاطر ہر خطرے سے ٹکرا جاتے ہیں اور اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کرتے ۔

ناروے میں ایسے ہی 22منچلے نوجوانوں نے ہزاروں فٹ کی بلندی سے ایک ساتھ ہوا میں اڑان بھر کر بیس جمپنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا او ر سب کو حیران کرڈالا۔

اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ونگ سوٹ پہنے آزاد پرندوں کی طرح ایک کے بعد ایک نوجوان نے ہزاروں فٹ اونچے پہاڑ سے اس انداز سے چھلانگ لگائی کہ بہتی آبشار کا منظر تخلیق کر ڈالا۔

ان جانباز نوجوانوں نے ہزاروں فٹ بلندی سے اڑان بھر کر ناصرف بادلوں کو چیرتے ہوئے زمین کی جانب اپنا سفر کامیابی سے مکمل کیا بلکہ بہادری کاایسا مظاہرہ پیش کیا کہ شائقین محظوظ ہوئے بنا نہ رہ پائے۔