دبئی ہائی وے سرخ رنگ میں رنگ گیا

November 20, 2017

دبئی حکومت نے شیخ زائد روڈ پر سرخ رنگ کی پٹیاں سڑک پر نصب کردیں، نیشنل ہائی وے پر ہونے والی اچانک تبدیلی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

یہ سرخ رنگ کی پٹیاں شیخ زائد روڈ اور دبئی مرینہ کے درمیانی ٹکڑے میں نصب کی گئیں ہیں۔

سڑک کے رنگ کو تبدیل کرنے کی وجہ کچھ اس طرح سامنے آئی ہے کہ یہ اقدام حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے تاکہ نیشنل ہائی وے پر چلنے والی گاڑیاں تیز رفتاری یا سست روی سے نہ چلیں اور مقررہ حدِ رفتار میں گاڑیاں چلائیں تاکہ کسی بھی حادثے سے محفوظ رکھا جاسکے۔