ترکی میں بے قابو ٹرک کار پر اُلٹ گیا

November 21, 2017

آئے دن ٹریفک حادثات نہ صرف مالی بلکہ جانی نقصان کا سبب بھی بنتے ہیں اور اگر ٹریفک قوانین کا احترام نہ کیا جائے تو اپنے ساتھ ساتھ یہ دوسروں کے لئے بھی نقصان کا باعث بنتا ہے ۔

ترکی کے شہر استنبول کے ٹول پلازہ پر بھی ایک ایسا ہی حادثہ پیش آیا جب بے قابو ٹرک اپنا توازن برقرارنہ رکھ سکا اورنہ صرف وہاں کھڑی کار پر اُلٹ گیابلکہ آگے موجود گاڑی کو ٹکر دے ماری۔

اگلی کار تو تیزی سے آگے بڑھ گئی تاہم پچھلی کارٹرک کے نیچے دب گئی تاہم یہ کسی خوش قسمتی سے کم نہ تھا کہ کوئی جانی نقصان نہ ہوا تاہم گاڑیوں کا کباڑہ ضرورنکل آیا۔