ڈی جی رینجرز سندھ کانیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کا دورہ

November 22, 2017

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کراچی میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کا دورہ کیا ۔

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق انسٹیٹیوٹ کے ڈی جی روشن علی شیخ اورانتظامیہ نے ڈی جی رینجرز کو خوش آمدید کہا، اس موقع پر زیر تربیت افسران کو کراچی آپریشن اور اس کے نتائج پر تفصیلی بر یفنگ دی گئی ۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے واضح کیا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان رینجرز سندھ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

کراچی آپریشن کے مثبت نتائج امن کی صورت میں نظر آرہے ہیں اور یہ آپریشن حتمی مقاصد کے حصول تک بلا تفریق جاری رہے گا۔