بھارت: نقل کرتے ہوئے پکڑی جانےوالی طالبہ کی خودکشی

November 23, 2017

جنوبی بھارت کے شہر چنئی میں نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے پر طالبہ نے خودکشی کرلی ،جس کے بعد یونیورسٹی میں پرتشدد مظاہرے شروع ہو گئے۔

خودکشی کا واقعہ چنئی کی ستیا باما یونیورسٹی میں پیش آیا جہاں ایک طالبہ نے نقل میں پکڑے جانے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ،لڑکی کی موت کے بعد کیمپس میں احتجاج شروع ہو گیا۔

اس واقع کے بعد طالبہ کے مشتعل ساتھیوں نے فرنیچر کو آگ لگادی ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبہ کی تذلیل کی تھی ، جس کی وجہ سے طالبہ نے مایوسی میں اپنی جان لے لی۔