چین کاشمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے پر تشویش،تحمل کی اپیل

November 29, 2017

چین نے شمالی کوریا کے نئے بیلسٹک میزائل تجربے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے پر چین کو بہت تشویش ہے، چین شمالی کوریا کے اس اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔

مزید برآن چین نے شمالی کوریا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل پیرا رہے اور ایسے اقدامات سے باز رہے جو جزیرہ نما کوریا میں مزید کشیدگی کا سبب بنیں۔

چینی ترجمان نے اپیل کی کہ فریقین خطے کے امن و استحکام کیلیے تحمل کا مظاہرہ کریں، شمالی کوریا کا مسئلہ پابندیاں لگا کر نہیں بات چیت سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔