ہالی ووڈ فلم ڈارک ریو کا پہلاانٹرنیشنل ٹریلر جاری

November 30, 2017

تھرل سے بھرپور فلموں کے مداحوں کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ ڈرامہ فلم ڈارک ریورکاپہلاانٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

کلیو برنارڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے والد کی وفات کے بعد 15برس میں پہلی بار اپنے آبائی گاؤں کا رخ کرتی ہے تاکہ وہ اپنے فیملی فارم کی ملکیت حاصل کرسکے۔

فلم کی کاسٹ میں رتھ ولسن،مارک اسٹینلے،سیان بین،اسٹیو گارٹی اور شین ایٹوول سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم 23فروری 2018کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔