کراچی: انسداد تجاوزات سیل نے مزید 10شادی ہالزگرادیئے

December 06, 2017

کراچی میں تجاوزات کے خلاف کے ڈی اے کا آپریشن دسویں روز میں داخل ہوگیا۔ سرجانی ٹاؤن میں انسداد تجاوزات سیل نے رفاہی پلاٹس پر بنے مزید 10شادی ہالزاور دیگر تجاوزات گرادیئے۔

کے ڈی اے کی جانب سے سرجانی ٹاؤن میں رفاہی پلاٹوں پرقائم تجاوزات کو گرایا جارہا ہے۔ آپریشن کے دوران شادی ہالز، غیرقانونی مکانات اور دیگر تعمیرات کو گرادیا گیا ہے۔

عدالتی حکم پر کے ڈی اے نے 10روز میں 100سے زائد شادی ہالز اور دیگرتجاوزات کومسمارکیا ہے۔