دوران پرواز جنسی طور پر ہراساں کیا گیا، اداکارہ زائرہ وسیم

December 10, 2017

بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے کہا ہے کہ مجھے دوران پرواز جنسی طور پر ہراساں کیاگیا۔

عامرخان کی سپرہٹ فلم ’دنگل‘میں چائلڈاسٹارکا کردار ادا کرنے والی زائرہ وسیم نے زارو قطار روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پرجاری کردی۔

اداکارہ زائرہ وسیم کا کہنا ہے کہ نئی دلی سےممبئی کی پروازکےدوران ایک شخص نے ہراساں کیا، مشکوک شخص نے گردن اور کمرکو کئی بار چھوا۔

انہوںنے کہا کہ ایئرلائن عملےسے مشکوک شخص کی شکایت کی لیکن ایکشن نہیں لیا گیا۔

بالی ووڈ اداکارہ نے سوال کیا کہ کیا آپ اپنی خواتین کو ایسے عزت دیتےہیں۔