مجھے سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، کنگنا رناوت

December 11, 2017

ممبئی(ایجنسیاں) معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ معروف سپراسٹار مجھے سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔کنگنا رناوت نے ایک ایوارڈ فنکشن میں شمولیت اختیار کی جہاں ان سے سوال پوچھا گیاکہ "پدماوتی" تنازع میں اداکارہ نے دیپکا کا ساتھ کیوں نہیں دیا؟ جس کے جواب میں کنگنا رناوت نے میڈیا کو بتایا کہ دیپکا کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں ملنا غلط ہے لیکن اس میں کوئی حیران کن بات نہیں ہے کیونکہ جب میری بہن اسکول میں تھی تو اس پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دی گئی تو اور میرے ساتھ جو اس انڈسٹری میں ہو رہا ہے اس سے تو سب ہی واقف ہیں۔یاد رہے کہ فلم ساز نے دپیکا پاڈوکون کی سیکیورٹی بڑھانے کے لیے بھارتی حکومت کے نام ایک درخواست دائر کی جس پر بولی وڈ کی کئی اداکاروں نے دستخط کیے۔