فلوریڈا : ڈزنی لینڈ میں دیوہیکل کرسمس ٹری روشن

December 11, 2017

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں کرسمس کی تیاریوں کی رونقیں ڈزنی لینڈ تک پہنچ گئی ہیں، جہاں نصب دیوہیکل کرسمس ٹری روشن کر دیا گیا ہے ۔

اسی سلسلے میں پریڈکا بھی انعقاد کیا گیا جس میں اینیمیٹیڈ اور کارٹون کرداروں کے دلکش نظاروں نے رونقیں بڑھا دیں۔

ڈزنی لینڈکرسمس پریڈ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور دلچسپ کاسٹیومز میں ڈزنی کرداروں کا روپ دھا ر کر سڑکوں کو پریڈ کی۔

دیوہیکل فلوٹس سڑکوں پر نکلے تو نہ صرف سڑکیں ہزاروں روشنیوں میں نہا گئیں، بلکہ رنگ برنگے کاسٹیومز میں پریڈ میں شریک پرفارمرز بھی ان کی دلکشی کو چار چاند لگاتے نظر آئے۔