محنت میں عار کیسی؟

December 12, 2017

آج کل نوکری نہ ملنے کا شکوہ زبان زد عام ہے خاص طور پر پڑھے لکھے نوجوانوں میں۔ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ ہٹے کٹے نوجوان یا تو اعلیٰ نوکری کے خواہاں ہوتے ہیں یا پھر بھیک مانگتے ہیں اور طرح طرح کےجرائم کے ذریعے حرام مال کما کر عیاشی کرتے ہیں چھوٹے موٹے کام اور محنت و مشقت طلب ملازمت کو اپنی توہین سمجھتے ہیں حالانکہ ایسا نہیں کرنا چاہئے۔ حلال و پاکیزہ روزی دینے والے کام میں شرم و عار محسوس نہیں کرنی چاہئے۔ اگر انسان حصول رزق حلال کو عین عبادت سمجھے تو لاکھوں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار مل سکتا ہے۔ دنیا میں صرف وہی لوگ کامیاب ہوتےہیں جو ناموافق حالات کا استقبال کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔ والٹیئر نے کہا تھا ’’میں نے ہمیشہ عظیم لوگوں کو جھونپڑوں سے نکلتے دیکھا ہے‘‘۔
(فلک رمضان)
falak.ramzangmail.com