او جی ڈی سی ایل نے تیل کے پانچ نئے کنویں تلاش کرلئے

December 12, 2017

اسلام آباد (اے پی پی) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے تیل کے پانچ نئے کنویں تلاش کئے ہیں جن سے 4143 بیرل خام تیل اور 891 ایم سی سی ایف گیس پیدا ہوگی۔ او جی ڈی سی ایل نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں یہ کنوئیں دریافت کئے ہیں جس سے ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔