خواتین کو عملی طور پر سیاست میں آنا ہو گا:قربان فاطمہ

December 12, 2017

ملتان(سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف شعبہ خواتین ملتان سٹی کا مشاورتی اجلاس سٹی صدر قربان فاطمہ کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں طے پایا کہ سب سے پہلے این اے 149کی تمام یونین کونسلوں میں تنظیم سازی کے عمل کو مکمل کیا جائے گا،قربان فاطمہ نے کہا کہ ملکی سیاست میں تبدیلی کے لئے اب خواتین کو عملی طور پر سیاست میں آنا ہو گا۔