لائبریری سے سولر پلیٹیں چوری ہونے کا مقدمہ درج نہ ہونے کیخلاف احتجاج

December 14, 2017

رانی پور(نامہ نگار) میراں محی الدین شاہ پبلک لائبریری رانی پور کی چھت سے سولر لائٹ کی پلیٹیں چوری ہونے کا مقدمہ درج نہ ہونے کے خلاف احتجاج، لائبریری فائونڈر قربان میمن نے احتجاجاً بھوک ہڑتال شروع کردی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جائے گا اس وقت تک ہڑتال جاری رہے گی۔