ریاست الباما کا ٹرمپ کو جھٹکا،سینیٹ کی نشست پرڈیموکریٹ جیت گئے

December 14, 2017

امریکاکی ریاست الباماکاصدرٹرمپ کوزور کاجھٹکالگا ہے،سینیٹ کی نشست ڈیموکریٹس کودےدی۔ری پبلکن کےگڑھ البامامیں ٹرمپ کےحمایت یافتہ امیدوارکوڈیموکریٹ کےہاتھوں شکست ہوگئی۔

امریکی سینیٹ کی نشست پرڈیموکریٹ ڈگ جونزنےری پبلکن حریف رائےمورکوہرادیا۔ ڈگ جونز ایک عشرے میں الباما سےمنتخب ہونے والے پہلے ڈیموکریٹ رکن سینیٹ بن گئے۔

ری پبلکن امیدوارکو2خواتین کوکمسنی میں جنسی زیادتی کانشانہ بنانےکےالزام کاسامناتھا۔

امریکی صدرنے دل پرپتھررکھ کرالباماسےکامیاب ڈیموکریٹ سینیٹرڈگ جونزکومبارکباد دی۔ ٹرمپ نےمورکےحق میں ریلی بھی نکالی تھی، ہارتےہی کہہ دیا کہ جیت کی توقع نہ تھی۔

ڈیموکریٹ امیدوارکی فتح سےری پبلکنز کی سینیٹ میں 49 کے مقابلے میں 51 ارکان کی برتری رہ گئی۔ ری پبلکنز نے سینیٹ میں 1 اورنشست کھو دی تو ڈیموکریٹس سے پلہ برابر ہوجائے۔