فرانس، اسکول بس ٹرین کی زد میں آگئی 5، بچے ہلاک 15؍ زخمی

December 15, 2017

پیرس (رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) جنوبی فرانس میں ایک اسکول بس ٹرین کی زد میں آگئی جسکے نتیجہ میں پانچ بچے موقع پر ہلاک 15 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے سات کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ بدقسمت بس کالج سے چھٹی کے بعد بچوں گھر لے جا رہائی تھی۔ حادثہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔