پارٹی سے اختلافات کی وجہ عدالتی معاملات ہیں ،چوہدری نثار

December 15, 2017

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ پارتی میں سچ بولا ،آج بھی پارٹی سے اختلافات کی وجہ عدالتی معاملات ہیں۔

راولپنڈی کےنواحی علاقے چونترا میں جلسے سے خطاب میں چوہدری نثار نے کہا کہ وہ 35 سال سے ن لیگی ہیں، مختلف سیاسی جماعتوں نے پیشکش کی ،لیکن نوازشریف کو نہیں چھوڑا۔

ان کا مزید کہناتھاکہ میں نےسابق وزیراعظم کو عدلیہ سے محاذ آرائی سے روکا،یہی عمل اختلافات کی وجہ بنا،حدیبیہ ریفرنس کے حوالے سے آج نوازشریف حق میں فیصلہ آیا ہے۔

چوہدری نثا نے یہ بھی کہا کہ جنرل (ر) مشرف نے مجھے خریدنے کی کوشش کی ، نہ ماننے پر مجھے الیکشن میں شکست دینے کے لئے 5 ان پڑھ وزیر استعمال کئے ۔