بیٹ مین بیلچہ اٹھائے برف کی صفائی میں مصروف

December 16, 2017

بچوں کے پسندیدہ سپر ہیرو 'بیٹ مین سے تو آپ بخوبی واقف ہی ہو نگے لیکن آپ کو ملواتے ہیں حقیقی زندگی کے بیٹ مین سے جو بیٹ مین سیریز کے ولن مسٹر فریز کے حملے کے بعد برف اٹھانے میں مصروف ہے۔

حقیقی زندگی کا بیٹ مین لوگوں کی مدد کے لئے اس سخت سردی میں سڑک پر آنکلا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والا یہ بیٹ مین ورجینیا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ہے جو بیٹ مین کا روپ دھار کرہاتھ میں بیلچہ اٹھائے سڑکوں پر گری برف کی صفائی میں محو ہے۔