پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس،نئے جنرل سیکریٹری کانام زیر بحث

December 16, 2017

تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس جاری میں پارٹی کے نئے جنرل سیکریٹری کانام زیر بحث ہے ، اسد عمر مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی کورکمیٹی کا اجلاس بنی گالہ میں ہورہا ہے ، جس میں عدالت عظمیٰ کے فیصلےاور جہانگیر ترین کے استعفیٰ کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے ۔

اس سے قبل سپریم کورٹ سے نااہل ہونے والے جہانگیر ترین نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ چیئرمین عمران خان کے حوالے کیا ۔

ذرائع پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کی قانونی ٹیم نے بریفننگ دی ، اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ۔