سیاسی کزنزکوسمجھ آچکا، پاکستانی انہیں ووٹ نہیں دیں گے، مریم اورنگزیب

January 16, 2018

وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیاسی کزنزکوسمجھ آچکا ہےکہ پاکستانی انہیں ووٹ نہیں دیں گے، چکوال کا رزلٹ آپ لوگوں کے سامنے ہے۔

مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تینوں کزنز اب آخری کوشش کررہے ہیں، ان لوگوں نے اپنے صوبوں میں کام نہیں کیابلکہ کام کی کوشش بھی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک، صحت اور تعلیم پر کام کرنے والی حکومت کو گرانےکے لئے اکٹھے ہوگئے، ہماری حکومت پاکستان کے عوام کے ووٹوں سے بنی، ہم وہ کام کررہے ہیں جس کے لیے ہم نے عوام سے وعدہ کیا تھا۔