ڈیرہ غازی خان: مسافر بس کو حادثہ، 14افراد زخمی

January 17, 2018

ڈیرہ غازی خان میں مسافر بس اُلٹنے سے 14 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق تحصیل کوٹ چٹھہ میں مسافر بس گدھا گاڑی سے ٹکرا کر اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں 14افراد زخمی ہوگئے جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹ چٹھہ منتقل کردیاگیا ہے ۔ مسافر بس کراچی سے ڈیرہ غازی خان آرہی تھی، حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔