چین، چڑیا گھر میں ننھے سفید ٹائیگرزعوام کے سامنے پیش

January 17, 2018

چین کےچڑیا گھر میں سفید ٹائیگر کے ننھے منھے بچوں کو نمائش کے لیے پیش کردیاگیا ہے جنہیں دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ وہاں کا رخ کر رہے ہیں۔

اگست میں پیدا ہونے والے ان تین ننھے مہمانوں کی چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے بھی خوب آؤ بھگت کی جا رہی ہیں اور سب ان کے ناز اٹھا رہے ہیں جبکہ ان کی نٹ کھٹ شرارتیں سب کی تو جہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

سفید رنگت کے ان ٹائیگرز کا شمار نایاب نسل میں ہوتا ہے جو تیزی سے معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔