دس سالہ برطانوی بچہ ماہر اسکیٹ بورڈربن گیا

January 17, 2018

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے دس سالہ بچے نے ثابت کردیا ہے کہ کسی بھی کھیل میں مہارت کیلئے عمر کی کو ئی قید نہیں بس جذبہ اور شوق ہو نا چاہیے تو انسان کم عمری میں بھی بڑے سے بڑا کارنامہ انجام دے ڈالتا ہے۔

اس با صلاحیت بچے نے کسی ما ہر کی طرح اسکیٹ بورڈ کے ذریعے نا صرف عمدہ اسکیٹنگ کر تا ہے بلکہ اسکیٹنگ رِنک کے مشکل اور خطرناک راستوں کو بھی با آسانی پار کر لیتا ہے۔

نہایت تیز رفتاری سے اسکیٹ بورڈ پر کھڑے ہو کر نہ صرف توازن بر قرار رکھتا ہے بلکہ حیرت انگیز ٹرکس کے ساتھ ساتھ تیز رفتاری بھی کم نہیں ہونے دیتا۔