لطیف آباد میں مفت ہیپاٹائٹس کیمپ لگایا گیا

January 18, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ کے ہیپاٹائٹس سے پاک سندھ پروگرام کے ترجمان کے مطابق سماجی تنظیم کے تعاون سے دامن کوہسار لطیف آباد میں مفت ہیپاٹائٹس کیمپ لگایا گیا جس میں لوگوں کے مفت ہیپاٹائٹس بی‘سی ٹیسٹ اور ویکسینشن کی گئی جبکہ صرف 3 افراد میں ہیپاٹائٹس بی‘سی پایا گیا جن کے مزید ٹیسٹ کئے جائیں گے۔